Live Updates

شیخ رشید مسلم لیگ (ن )کی فکر چھوڑکر جس حکومت میں ہیںاس کی فکر کریں‘طلال چوہدری

اگر مسلم لیگ (ن) ختم ہو گئی ہے تو پریس کانفرنس شروع اور ختم نواز شریف اور شہباز شریف پرکیوں ہوتی ہے

ہفتہ ستمبر 20:55

شیخ رشید مسلم لیگ (ن )کی فکر چھوڑکر جس حکومت میں ہیںاس کی فکر کریں‘طلال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شیخ رشید مسلم لیگ (ن )کی فکر چھوڑے اور جس حکومت میں ہیںاس کی فکر کریں۔ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے نواز شریف اور شہباز شریف کا نام لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہر تھالی میں چھید کرنے والا کیا جانے شہباز شریف اور نواز شریف کا کیسا رشتہ ہے۔

شیخ رشید بائیںکہ ایک سال میں ریلوے کی بربادی اور حادثوں پرکتنی پریس کانفرنسیںکی ہیں - شیخ صاحب اگر ملک کا وزیراعظم عمران نیازی ہو ، وزیر ریلوے آپ ہوں تو بزدار نے کہاں جانا ہے ۔شیخ صاحب اگر مسلم لیگ (ن) ختم ہو گئی ہے تو پریس کانفرنس شروع اور ختم نواز شریف اور شہباز شریف سے کیوں ہوتی ہے ۔ا ب آپ اپنا اگلا ٹھکانہ ڈھونڈیں ادھر سے تو چھٹی ہونے والی ہے ۔
نواز شریف ہسپتال منتقل سے متعلق تازہ ترین معلومات