چیف جسٹس پاکستان نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کرلیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:55

چیف جسٹس پاکستان نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کرلیا۔اجلاس میں پولیس کے تفتیشی نظام سمیت دیگر اصلاحات بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں تمام صوبوں کے آئی جیز شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیس شکایات سیل کے متعلق آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ،تفتیشی نظام کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ملزموں کی بربریت اورضمانتوں بارے نظرثانی،شکایات اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کے مقدمات بارے کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز زیرغور آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :