صلاح الدین کیس میں قائمقام ڈی پی او رحیم یار خان حبیب اللہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:55

صلاح الدین کیس میں قائمقام ڈی پی او رحیم یار خان حبیب اللہ کو بھی عہدے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے صلاح الدین کیس میں قائمقام ڈی پی او رحیم یار خان حبیب اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

ایس پی پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان حبیب اللہ کو 5ستمبر کو ڈی پی او رحیم یار خان کا اضافی چارج دیاگیا تھا۔حبیب اللہ خان کو سینٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔اس سے قبل ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت کو بھی عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے۔