مظفرگڑھ، چند دن قبل لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کی لاش نہر سے برآمد

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:57

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) چند دن قبل لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کی لاش نہر سے برآمد، چاہ ماش والا کا رہائشی 2 سالہ حسین احمد چند دن قبل لا پتہ ہو گیا تھا، تلاش بسیار کے باوجود بچے کا کچھ پتہ نہ چلا، گزشتہ روز مظفرگڑھ شہر کے درمیان سے گزرنے والی گنیش واہ کینال میں سے بستی دین پور کے مقام پر بچے کی لاش پانی پر تیرتی ہوئی نظر آئی، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کو نہر سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ بچہ نہر میں گر کر حادثہ کا شکار ہوا ہے یا یہ قتل ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :