Live Updates

لنڈی کوتل ،پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:57

لنڈی کو تل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن نے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، دورہ کے دوران ایم پی اے نے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی کے ساتھ ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور مریضوں کو درپیش مشکلات کے حوا لے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی نے کہا کہ لنڈی کوتل ہسپتال میں خواتین مریضوں کے لئے لیبر روم گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر پروین تعینات کر دی گئی ہے جبکہ الٹرا ساؤنڈ اور ڈینٹل کے لئے فیمیل ڈاکٹرز تعینات کر دی گئی ہیں، ہسپتال میں عرصہ دراز سے بند دل کے مریضوں کے لئے کارڈیالوجسٹ وارڈ کھول دیا گیا ہے جس میں عنقریب دل کے مریضوں کو فسٹ ایڈ کی طبی امداد دی جائے گی جبکہ ہسپتال کے لیبر روم کے لئے خواتین مریضوں کے لئے گریڈ 17کی ہیڈ نرس بھی تعینات کر دی گئی ہے، ہسپتال کے بہتری کے لئے مزید اقدامات بھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر نے ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مسائل سنے اور پانی کے مسئلہ کو حل کرانے کے لئے ٹیوب ویل منظور کرانے کا اعلان کر دیا اور اس کے ساتھ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی تعیناتی کے لئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو فوری احکامات جاری کر دئے گئے۔ ویلسن وزیر نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں ضم کرانے کے بعد قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے سالانہ 100ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس فنڈز کے اجراء کے بعد قبائلی علاقوں بالخصوص ضلع خیبر میں پانی، بجلی، ہسپتال، سرکاری سکولوں، روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے گا اور اس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات