آج فلسطین سے لے کر کشمیر تک اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر حملہ آور ہیں، اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، حسین محنتی

مسلم امہ کو معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام کیخلاف ہونے والی سامراجی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا،امیر جماعت اسلامی سندھ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آج فلسطین سے لے کر کشمیر تک اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر حملہ آور ہیں، اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، مسلم امہ کو معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام و مسلمانوں کیخلاف ہونے والی سامراجی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، مسلم تاجروں اسلام کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کر دار ادا کیا ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 13 اکتوبر کو حیدرآباد میں "کشمیر مارچ" کی قیادت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امراء ، ارکان شوریٰ، ناظمین شعبہ جات، برادر تنظیمات اورجماعت اسلامی حلقہ خواتین کے الگ الگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد حسین محنتی نے کہا کہ مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں، فلسطین، کشمیر،برما میں اہل اسلام بدترین ظلم کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ظلم کے باوجود مظلوم مسلمان اپنے طور پر جہاد کررہے ہیں۔ وہاں ہسپتالوں بند ہیں حاملہ خواتین اور زخمیوں تک ہسپتال جانے کی اجازت نہیں ہے، کرفیو دوسرے مہینے میں داخل ہے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قلت ہیں ایسے حالات میں کشمیریوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، حضورؐ نے خود جہاد کیا اور امت کو جہاد کا شوق دلایا جہاد رسولؐ کی سنت مبارکہ ہے، اسلامی تا ریخ گواہ ہے کہ صحابیات نے بھی جہاد میں حصہ لیا ہے وہ مجاہدوں کو پانی پلا یا کرتی تھیں اور زخمیوں کا علاج کرتی تھیں، آج کی خواتین مائیں، بہنیں،بیٹیاں مجاہدوں کو تیار کر سکتی ہیں مالی تعاون کر سکتی ہیںہم کشمیر نہیں جاسکتے،سری نگر نہیں جا سکتے،کم از کم سڑکوں پر نکل کر جتنی مدد ہم ابھی کرسکتے ہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ وقت آیا اور موقع ملے گا تو سری نگر بھی جائیں گے، ہماری ساری ہمدردیاں جان و مال سب کچھ کشمیری بہنوں، بچوں اور مردوں اور بزرگوں پر قربان ہے، حیدرآباد میں کشمیر مارچ اسی سلسلے کی کڑی ہے، کشمیر کے لیے اب وہ وقت ہے کہ جہاد کا ماحول بنایا جائے، محمد حسین محنتی نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں مگر آج حکمران غیروں کے اشاروں پر دینی مدارس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرکے بدنام کر رہے ہیں،دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جہاد کا اعلان کرے،بھارت بے شک بڑا ملک ہے مگر ہمارے ایمان سے بڑا نہیں ہے، کارکنان گھر گھر،دکان دکان جائیں اور کشمیر کے لئے اہل شہر کو تیار کریں، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 13 اکتوبر کو حیدرآباد میں "کشمیر مارچ" کی قیادت کریں گے، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنہ، نائب امیر ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن،جنرل سیکریٹری مطاہر خان اور عبدالقیوم حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔