ڈی سی کسٹم اور ایس ایس پی کاتین کنٹینرز سی15 کروڑ کی مالیت کا غیر ملکی سامان پکڑنے کا دعو ٰی

پکڑے گئے سامان میں ٹو ایس کا کونسا سامان ہے صحافی کے سوال کا ڈی سی کسٹم اور ایس ایس پی جواب نہ دے سکے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) ڈی سی کسٹم اور ایس ایس پی کی مشترکہ پریس کانفرنس ،تین کنٹینرس سی15 کروڑ کی مالیت کا غیر ملکی سامان پکڑنے کا دعوی ،پکڑے گئے سامان میں ٹو ایس کا کونسا سامان ہے صحافی کے سوال کا ڈی سی کسٹم اور ایس ایس پی جواب نہ دے سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلیکٹر کسٹم سکھر عمران رسول اور ایس ایس پی جیکب آباد بشیر بروہی نے کسٹم آفیس میں مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے نور واہ لنک روڈ سے تین کنٹینرز سی15کروڑروپے کی مالیت کا غیر ملکی سامان پکڑکر تین ملزمان موسی جان بلوچ ،عطااللہ بلوچ اور عبدالعلی اچکزئی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ڈی سی کسٹم اور ایس ایس پی کے مطابق غیر ملکی سامان میں کپڑا ،صابن ،کولڈ درنک ،خشک میوہ ،اور دیگر سامان شامل ہے دونوں افسران نے کہا کہ غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے پولیس اور کسٹم نے مشترکہ حکمت عمی تیار کی ہے اس پر کام کر رہی ہیں موجودہ کاروائی کسٹم کی اطلاع پر پولیس نے ملکر کی ہے اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اس نقصان سے ملک کو بچانے کے لئے مصروف عمل ہیںپکڑے گئے سامان میں ٹو ایس کا کونسا ایٹم ہے صحافی کے سوال پر ڈی سی کسٹم اور ایس ایس پی جواب نہ دے سکے ڈی سی کسٹم کے مطابق کسٹم ایکٹ کے تحت پولیس غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کر سکتی ہے پر پکڑا گیا سامان پولیس کسٹم کو حوالے کرنے کی پابند ہے اگر ایرانی تیل اور نان کسٹم پیڈ کاریں پولیس نے پکڑ کر کسٹم کو نہیں دی ہیں تو جلد یہ پولیس سے وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :