بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک خاتون شہید، 4خواتین سمیت 6 افراد زخمی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرنکیال اور جندروٹ سیکٹروں میں شہری آبادی کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون شہید اور 4 خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے نکیال اور جندروٹ کے علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بالاکوٹ گائوں کی رہائشی 40سالہ فاطمہ بی بی بھارتی فائرنگ میں شہید ہوئی جبکہ خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو ضروری علاج معالجے کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔