راولپنڈی،تھانہ سول لائنز میں لڑکی اغواء مقدمہ کا ڈراپ سین ، وردہ ولدمحمد صادق گھر واپس آگئی اور عدالت مجاز میں 164ض ف کا بیان ریکارڈ کرادیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) تھانہ سول لائنز میں لڑکی اغواء مقدمہ کا ڈراپ سین ، وردہ ولدمحمد صادق گھر واپس آگئی اور عدالت مجاز میں 164ض ف کا بیان ریکارڈ کرادیا ، تفصیلات کے مطابق محمد صادق ولد عبدالستار کی مدعیت میں درج ہونے والے اغواء کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہوگیا ، مدعی مقدمہ کی بیٹی مسماة وردہ خودگھر واپس آگئی ، جس کو مقدمہ کے تفتیشی آفیسر نے برائے ریکارڈ کرانے بیان زیر دفعہ 164ض ف عدالت مجاز میں پیش کیا ، لڑکی نے عدالت مجاز میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتلایا کہ اسے کسی نے اغواء نہ کیا ہے نہ ہی کسی قسم کی زیادتی ہوئی بلکہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے بھاگ کر دارالامان چلی گئی تھی اب خود ہی واپس آگئی ہے ،اپنے والدین کے ہمراہ جانا چاہتی ہے اور FIRخارج کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :