Live Updates

مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد آتا نہیں دیکھ رہا: شیخ رشید احمد

نوازشریف اور آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دینگ: وفاقی وزیر ریلوے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ ستمبر 21:55

مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد آتا نہیں دیکھ رہا: شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد آتا نہیں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پراقدامات سمیت گورنرراج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ آرٹیکل 149کا معاملہ ابھی تک کابینہ میں نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک پرائیویٹ اداروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون اکتوبرمیں شروع ہونے جا رہا ہے۔40 فیصد سے کم آمدن والی ٹرینیں بند کردیں گے۔اب کوئی نہیں ٹرین نہیں چلائیں گے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کا متاثرہ شیڈول معمول پرآ گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال ہوہی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست بدل رہی ہے۔ عثمان بزدارکہیں نہیں جا رہا۔ مرکز اورصوبے میں تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کولاک ڈاؤن کرتا نہیں دیکھ رہا۔ نوازشریف اور آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دوبارہ مارکیٹ میں آگیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کہا کہ ہرسپرپاور اپنا مفاد دیکھتی ہے ہمیں بھی اپنا مفاد دیکھنا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ مودی نے جو بلنڈر کیا وہ پاکستان اور کشمیریوں کے حق میں جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگربھارت نے حملہ کیا توہمیں پتہ ہے کہ کتنا مصالحہ استعمال کرنا ہے۔ مودی نے کشمیرمیں خون اورآگ کی کہانی شروع کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کشمیریوں کا کیس لڑرہے ہیں۔

تمام پارٹیاں کشمیرکی حد تک اکٹھی ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد آتا نہیں دیکھ رہا ہوں۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمن مرکزی حکومت کے خاتمے کے لیے آئندہ ماہ تنہا اسلام آباد کی جانب مارچ اور قیام کرنے کے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پر عزم ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کا اعلان سے متعلق تازہ ترین معلومات