پاک افغان سرحدپرشرپسندوں کی فائرنگ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مذمت،شہیدفوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

ہفتہ ستمبر 22:27

پاک افغان سرحدپرشرپسندوں کی فائرنگ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مذمت،شہیدفوجی ..
لاہور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک افغان سرحد پر شرپسندوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے زخمی جوان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں پرشرپسندوں کی فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن پر قربان کی ہیں۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔جام شہادت نوش کرنیوالے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتااورہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کیساتھ ہیں۔