امریکی سینیٹرز کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ہٹانے کیلئے ایکشن لینے کا مطالبہ

مسئلہ کشمیر میں امریکی مداخلت سے کشمیریوں کوریلیف مل سکتاہے‘ امریکی سینیٹرز کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط

ہفتہ 14 ستمبر 2019 23:14

امریکی سینیٹرز کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ہٹانے ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ہٹانے کیلئے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی سینیٹرز وین ہولن، لنڈسے گراہم، ٹوڈ۔ ینگ، بین جومن کارڈن اور دیگر نے امریکی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق مسئلہ کشمیر میں امریکی مداخلت سے کشمیریوں کوریلیف مل سکتاہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کی جائے کیونکہ کرفیو کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں کیلئے حالات مشکل ہو تے جا رہے ہیں۔ان سینیٹرز نے صدر ٹرمپ سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ ڈالیں۔ سینیٹرز نے اپنے خط میں صدر ٹرمپ سے یہ بھی کہا کہ بھارتی اقدام کے بعد سے گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے۔ اورامریکہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان تنازعے کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔