پاکستان ایئر فورس کیجانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کی تفصیلات ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ سامنے آگئیں

ابھی نندن کے جہاز کے ساتھ 4میزائل تھے اور جب جہاز گرا تو وہ ساتھ ہی موجود تھے، تصاویر میں تمام میزائل نظر آرہے ہیں: ائیر مارشل حسیب پراچہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 00:29

پاکستان ایئر فورس کیجانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کی تفصیلات ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2019ء) پاکستان ایئر فورس کیجانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کی تفصیلات ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ سامنے آگئی ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں ائیر مارشل حسیب پراچہ نے ایک ویڈو دیکھائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھی نندن کے جہاز کے ساتھ 4میزائل تھے اور جب جہاز گرا تو وہ ساتھ ہی موجود تھے، تصاویر میں تمام میزائل نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے 27فروری کے واقعے کو تفصیلات کے ساتھ بتایا کہ اس دن کیسے پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے جہاز گرائے اور کیسے بھارت کے اسلحہ ڈپوؤں کو نشان بنایا۔ 
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک فضائیہ کے جوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ’’چیف ائیر مارشل مجاہد انور خان کی قیادت میں ہمارے شاہین ہمارا فخر ہیں‘‘ انہوں نے 27فروری کے روز بھارت کے طیارے گرانے والے پاک فضائیہ کے جوان نعمان علی خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ بھارت کو 27فروری کا دن کبھی نہیں بھولنا چاہیے‘‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید لکھا ’’مجاہدینِ افلاک کو سلام‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پھر سے ایسی کوئی حرکت کی تو ہمارے اسکوارڈن لیڈر حسن اور ونگ کمانڈر نعمان جیسے شاہین تیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام حالات میں اگر ہم پچھلے چند سال کے حالات پر نظر ڈالیں تو بیس سال سے بھارت نے براہ راست نہیں تو اور ذرائع سے ہم پر حملہ کیے رکھا ، کلبھوشن یادیو تازہ اور زندہ مثال ہے جو سب کے سامنے ہے ۔

گزشتہ دنوں بھی انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بھارت 27 فروری کو یاد رکھے۔ میں بھارت کو یہ بتا دوں کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتیں۔ جنگیں حب الوطنی کے جذبے اور سپاہی کے جذبے سے بھی لڑی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو 27فروری کا دن کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔