بھارتی حکمرانوں کی طرح وہاں کے فنکار بھی جھوٹے اور ہٹ دھرم نکلے

انڈین گلوکار نے پاکستانی فنکار کا گانا چرا کر اپنے نام سے گا دیا

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 15 ستمبر 2019 06:02

بھارتی حکمرانوں کی طرح وہاں کے فنکار بھی جھوٹے اور ہٹ دھرم نکلے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2019ء)   بھارت کی حکومت اور عوام سب لوگوں پر ایک جملہ فٹ بیٹھتا ہے کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔ان کی حکومت بھی ایسے ہی کام کرتی ہے اور عوام بھی اپنے حکمرانوں کی طرح ہٹ دھرمی،مکاری اور جھوٹ فریب سے باز نہیں آتے۔انڈین فلم انڈسٹری میں بھی اسی طرح کی جھوٹ اور فریب اور مسالا لگی کہانیاں فلمائی اور بیچی جاتی ہیں۔

ان فلموں کا میوزک بھی ہمیشہ ہی کہیں نہ کہیں پہلے سے گائے گئے گانوں کا چربہ ہی ثابت ہوتا ہے۔حال ہی میں ایک انڈین گلوکار نے پاکستانی فنکار کا گانا چرا کر خود گا لیااور اس پر اس نے پاکستانی فنکار سے اجازت لینا بھی گوارا نہ کی بلکہ جب پاکستانی فنکار نے ان صاحب کی توجہ اس بات کی طرف دلائی کہ انہوں نے گانا چوری کیا ہے تو جناب الٹا غصہ کر گئے۔

(جاری ہے)

ہٹ دھرمی میں تو انڈین ساری دنیا کے عوام میں سب سے آگے ہیں۔ہوا کچھ یوں کہ بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا گانا چوری کرلیا اور پھرجھوٹ بھی بولا کہ انہوں نے فرحان سعید کا گانا پہلے نہیں سنا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحان سعید نے لکھا کہ ’سلیم مرچنٹ کا گانا ’ہیریا‘ کسی نے مجھے بھیجا ہے، جو میرے گانے ’روئیاں‘ سے کاپی کیا گیا ہے۔

فرحان سعید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ گانا کاپی کرنا تھا تو پوچھ لیتے نہیں پوچھنا تھا تو کم سے کم کاپی تو ٹھیک سے کرتے۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے حیرت ہے دوسروں کا کام چوری کر کے خود کو فنکار کہلانے کی ہمت ان میں کہاں سے آتی ہے۔سلیم مرچنٹ نے جواب میں لکھاکہ انہوں نے ہاریا گانے سے پہلے فرحان سعید کا گانا نہیں سنا تھا۔فرحان سعید نے دوبارہ لکھا کہ عجیب بات ہے کہ دونوں گانوں کے بول لکھنے والا شاعر ایک ہی ہے پھر بھی آپ کو خبر نہ ہوئی، فرحان سعید نے ساتھ ہی نیک خواہش کا اظہار بھی کردیا۔سلیم مرچنٹ غصے میں آ گئے کہا کہ شاعر سے کیوں نہیں پوچھتے؟ لیکن سچ میں آپ کا گانا پہلے نہیں سنا تھا میوزک ملتا جلتا ہے تو اس میں تبدیلی کرلوں گا۔


متعلقہ عنوان :