متحدہ عرب امارات،کاریں لاوارث چھوڑنے پر 3 ہزار درہم جرمانہ

اتوار 15 ستمبر 2019 10:05

متحدہ عرب امارات،کاریں لاوارث چھوڑنے پر 3 ہزار درہم جرمانہ
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی بلدیہ نے گاڑی رکھنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں اورچوراہوں پر اپنی کاریں ’’لاوارث‘‘ نہ چھوڑیں۔جس پر 3ہزار درہم کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی کی بلدیہ نے ایک نیا حکم جاری کیا ہے جس میں سڑکوں اور چوراہوں پر اپنی کاریں چھوڑنا میونسپل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بلدیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ سیکڑوں کاروں اور دیگر اشیاء کو ہٹا کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔