متحدہ عرب امارات ، سرکاری اطلاعات کی چوری پریورپی شہری کو سزا

اتوار 15 ستمبر 2019 10:05

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) متحدہ عرب امارات کی عدالت عظمیٰ نے یورپی ملک کے ایک ملازم کو سرکاری اطلاعات چوری کرنے پر 3برس قید ،10لاکھ درہم جرمانے اور سزا کاٹنے کے بعد امارات سے بیدخل کرنے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

یورپی ملازم نے سرکاری اقتصادی ادارے سے نیٹ ورک کے ذریعے خفیہ معلومات حاصل کر کے ای میل کی تھیں۔امارات الیوم کے مطابق یورپی شہری امارات کے ایک سرکاری اقتصادی ادارے میں ملازمت کر رہا تھا۔اس نے ادارے کی خفیہ معلومات نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کرنے کیلئے درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا۔یورپی ملازم نے کمپنی سسٹم پر جاکر خفیہ معلومات کاپی کرکے اسے اپنے ای میل میں محفوظ کرلیا تھا۔