ویں ’’ایڈ ایشیا 2019 ‘‘ دسمبر 2019 میں لاہور میں ہوگی

اتوار 15 ستمبر 2019 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) 31 ویں ’’ایڈ ایشیا 2019 ‘‘ دسمبر 2019 میں لاہور میں منعقد ہوگی ۔ ایڈ ایشیا آڑگنائزنگ کمپنی کے چیئرمین سرمد علی نے کہا ہے کہ چار روزہ عالمی نمائش 2 تا 5 دسمبر 2019ء کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ایڈ ایشیا نمائش براعظم ایشیا میں منعقد ہونے والی سب سے قدیم نمائش ہے جو 1958 سے منعقد کی جارہی ہے اور ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائیزنگ ایسوسی ایشن نمائش کا انعقاد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایڈ ایشیا کا انعقاد دوسری مرتبہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال کے بعد دوسری مرتبہ عالمی نمائش کی میزبانی پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے جس سے قومی معیشت کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :