صومالیہ ، کار بم دھماکے میں ڈپٹی گورنر سمیت5 افراد ہلاک

اتوار 15 ستمبر 2019 10:30

موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) صومالیہ کے شابلا علاقے میں سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی گورنر اور سابق وزیر سمیت پانچ افراد ہلاک کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولس نے بتایا کہ دھماکہ موغادیشو سے 40کلومیٹر دور العد علاقے میں ہوا۔ ہریشابلے صوبہ کیگورنر محمد عابدی وارے نے حملے اور دھماکے کے واقعہ اور اس میں وسطی شابلے علاقے کے ڈپٹی گورنر عبداللہ ستوے اور ہرشبلے صوبہ کے سابق وزیر تجارت عثمان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔