جنوبی کوریا کی امریکی خام تیل کی درآمدات میں اگست کے دوران 61.4 فیصد اضافہ

اتوار 15 ستمبر 2019 11:00

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) جنوبی کوریا کی امریکی خام تیل کی درآمدات میں اگست کے دوران 61.4 فیصد اضافہ، ایران سے تیل کی درآمد صفر رہی جس کی وجہ اس پر عائد واشنگٹن کی پابندیاں ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے اگست کے دوران امریکہ سے 1.43 ملین ٹن (3 لاکھ 48 ہزار 562 بیرل) خام تیل درآمد کیا جو کہ اگست 2018 ء کے مقابلے میں 61.4 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب کوریا کی ایرانی تیل کی درآمد اگست کے دوران صفر رہی جس کی وجہ ایران پر عائد امریکی پابندیاں ہیں۔یاد رہے کہ جنوبی کوریا ماضی میں ایرانی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :