0 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج ہو گی

اتوار 15 ستمبر 2019 11:35

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج ہو گی، جو رواں سال کی27 ویں اور مجموعی طور پر79ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ، اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔