پاکستان نے 27فروری کے حملوں کی ویڈیوز الیکشن سے پہلے کیوں نہیں دکھائیں؟ اشوک سوائن کا سوال

پاکستان 27فروری کے حملے کی ویڈیوز اب کیوں دیکھا رہا ہے یہ پہلے کیوں نہیں دیکھائی گئیں: بھارتی صحافی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 11:45

پاکستان نے 27فروری کے حملوں کی ویڈیوز الیکشن سے پہلے کیوں نہیں دکھائیں؟ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 ستمبر 2019ء) معروف بھارتی صحافی اشوک سوائن نے پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی حملے کی ویڈیو منظرِ عام پر لانے کے بعد سوال کیا ہے کہ پاکستان نے 27فروری کے حملوں کی ویڈیوز الیکشن سے پہلے کیوں نہیں دکھائیں؟ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان 27فروری کے حملے کی ویڈیوز اب کیوں دیکھا رہا ہے یہ پہلے کیوں نہیں دیکھائی گئیں۔

ویڈیو منظرِ عام پر لانے کے بعد بھارت کے اندر سے سوال اٹھنے لگے ہیں کہ اگر پاکستان 27فروری کو ناریان میں کیے جانے والے فضائی حملے کی ویڈیو بنا سکتا ہے تو بھارت نے 26فروری کو ایسا کیوں نہیں کیا؟ بھارت کے نامور صحافی اشوک سوائن نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ پاکستان نے یہ ویڈیو پہلے کیوں نہیں دیکھائیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان 27فروری کے حملے کی ویڈیوز اب کیوں دیکھا رہا ہے یہ پہلے کیوں نہیں دیکھائی گئیں۔

(جاری ہے)

اشوک سوائن نے بھارتی فضائیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ اگر پاکستان 27فروری کو ناریان میں کیے جانے والے فضائی حملے کی ویڈیو بنا سکتا ہے تو بھارت نے 26فروری کو بالاکوٹ حملے کی ویڈیو کیوں نہیں بنائی؟ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس کیجانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کی تفصیلات ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ سامنے لائی گئی تھیں۔

پاک فوج کے جوانوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں ائیر مارشل حسیب پراچہ نے ایک ویڈو دیکھائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھی نندن کے جہاز کے ساتھ 4میزائل تھے اور جب جہاز گرا تو وہ ساتھ ہی موجود تھے، تصاویر میں تمام میزائل نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے 27فروری کے واقعے کو تفصیلات کے ساتھ بتایا کہ اس دن کیسے پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے جہاز گرائے اور کیسے بھارت کے اسلحہ ڈپوؤں کو نشان بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی پاک فضائیہ کے جوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ’’چیف ائیر مارشل مجاہد انور خان کی قیادت میں ہمارے شاہین ہمارا فخر ہیں‘‘ انہوں نے 27فروری کے روز بھارت کے طیارے گرانے والے پاک فضائیہ کے جوان نعمان علی خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ بھارت کو 27فروری کا دن کبھی نہیں بھولنا چاہیے‘‘۔