آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژنز، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات

اتوار 15 ستمبر 2019 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژنز، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاہے جبکہ مالاکنڈ، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژنز میں چند مقامات پر بار ش ہوئی۔