مظفرگڑھ،بیلی جنوبی میں ڈکیتی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے زمیندار کو گولی مار کر زخمی کر دیا

اتوار 15 ستمبر 2019 12:35

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) تھانہ خان گڑھ کی حدود علاقہ بیلی جنوبی میں ڈکیتی، مزاحمت پر زمیندار کو ڈاکووں نے گولی مار دی،نواحی علاقہ بیلی جنوبی میں مقامی زمیندار خواجہ محمد حسین کے گھر اتوار کی رات تین بجے نامعلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کے دوران لاکھوں روپے کا مال لوٹ لیا،جبکہ مزاحمت پر زمیندار کو گولی مار کر زخمی کر دیا زخمی کو رورل ہسپتال خان گڑھ داخل کرا دیا گیازخمی محمد حسین رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ کے ڈسپینسر خواجہ عبدالغفور کے نانا جان ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر خان گڑھ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی۔