Live Updates

بھارتیوں کے چھکے چھڑانا عمران خان کے بائیں ہاتھ کا کھیل

بھارت کےخلاف ایک ٹیسٹ میں 10شکار کرنے کے ساتھ سنچری سکور کرنےوالے واحد کھلاڑی، انکی کپتانی میں پاکستان نے بھارت سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 15 ستمبر 2019 12:48

بھارتیوں کے چھکے چھڑانا عمران خان کے بائیں ہاتھ کا کھیل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15ستمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم اجاگر کررہے ہیں اور فاشسٹ نریندر مودی کی اصلیت سب کو بتا رہے ہیں جس سے ا ن کے چاہنے والوں کو ایک مرتبہ پھر یاد آرہا ہے کہ بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا عمران خان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے خلاف51.95کی اوسط سے1091رنز سکور کیے تھے جبکہ 24.04کی اوسط سے94وکٹیں حاصل کی تھیں،وہ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پاکستانی باﺅلر ہیں،انہیں بھارت کےخلاف ایک ٹیسٹ میں 10شکار کرنے کے ساتھ ساتھ سنچری سکور کرنے والے واحد کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے،ان کی قیادت میں پاکستان نے کبھی بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ نہیں ہارا،1982-83ءمیں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں3-0سے شکست دی تھی،اس سیریز میں عمران خان نے 13.95کی اوسط سے40وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ61.75کی اوسط سے247رنز بھی سکور کیے،انہیں بھارتی امپائرز کی موجودگی میں روایتی حریف کو اس کے ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ سیریز ہرانے کا اعزاز بھی حاصل ہے،1987ءمیں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں بھارت کو ون ڈے سیریز میں5-1سے شکست دی،اس سیریز کے واحد میچ میں قومی ٹیم کی شکست کی وجہ ٹائی مقابلے میں زیادہ وکٹیں کھونا تھیں،1989ءمیں پاکستان نے ان کی زیر قیادت بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز2-0سے جیتی،1989ءمیں ہی پاکستان نے بھارتی سرزمین پر نہرو کپ جیتا جو آج کے دور میں چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے برابر ہے،عمران خان کو بھارت کےخلاف ون ڈے میں بہترین وننگ اوسط رکھنے والے پاکستانی کپتان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے،ان کی زیر قیادت پاکستان نے بھارت کےخلاف24میں سے19مقابلے جیتے اور گرین شرٹس کی کامیابی کا تناسب82.6فیصد رہا،بھارت کے خلاف دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے کرکٹ کپتان

عمران خان نے بطور کپتان بھارت کے خلاف 61 وکٹیں لیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات