ماہرین زراعت کی مونگ و ماش کے کاشت کاروں کو ضرورت پڑنے پر پھول نکلنے اور پھلیاں بننے کے عمل کے دوران ہلکی آبپاشی کی ہدایت

اتوار 15 ستمبر 2019 13:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) : ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ حالیہ بارشوں اور مون سون کے جاری سیزن کے باعث مونگ اور ماش کی فصل کو مطلوبہ پانی کی فراہمی اور آبپاشی کی ضرورت پوری کرنے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے لہٰذا کاشتکار ان فصلوں کو مزید پانی نہ دیں تاکہ فصل کو کسی نقصان سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بارشوں کے دوران خود رو جڑی بوٹیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتاہے اسلئے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں ۔ انہوںنے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پھول نکلنے اور پھلیاں بننے کے عمل کے دوران ہلکی آبپاشی کی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ جڑی بوٹیوں کا اگائو اور بڑھوتری روکنے کیلئے ماہرین زراعت یا قریبی فیلڈ سٹاف سے بھی مشاورت حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :