باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں، تاخیر کے باعث سنڈیاں پھل میں داخل ہو کر انارکو نقصان پہنچاسکتی ہیں، ماہرین زراعت

اتوار 15 ستمبر 2019 13:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) :باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں کیونکہ تاخیر کے باعث سنڈیاں پھل میں داخل ہو کر انارکو نقصان پہنچا سکتی ہیں اس طرح جہاں پھل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے وہیں باغبانوں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر سنڈیوںکاحملہ محسوس ہو تو فوری طور پر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے سپرے کردیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ انار کی تتلی کے تدارک کیلئے متاثرہ پھل کو توڑکر فوری طور پر زمین میں دبادیاجائے تاکہ سنڈیاں ختم ہوجائیں ۔انہوںنے کہاکہ باغبان انار کے پودوں پر لیمڈا سائی ہیلوتھرین کا 2.5ملی لیٹر پانی کے ساتھ سپرے بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :