صوبے میں تعلیمی شعبے کی مختلف ترقیاتی سکیموں پر رواں مالی سال5 ارب روپے خر چ کیے جائیں گے، ترجمان وزارت تعلیم سندھ

اتوار 15 ستمبر 2019 13:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کی مختلف ترقیاتی سکیموں پر رواں مالی سال( -20 2019ئ) کے دوران 5 ارب روپے سے زائد خر چ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم سندھ کے ترجمان کے مطابق ان ترقیاتی سکیموں میں عمارت کے بغیر 20 پرائمری سکولوں کی چھ کمروں پر مشتمل عمارتوں کی تعمیر اور 367 سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سکیمیں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی پالیسی کے تحت صوبے بھر میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :