گذشتہ ہفتے ایک فلسطینی قیدی شہید،صہیونی تشدد سے 75 زخمی

فلسطینیوں کی طرف سے مجموعی طورپر 69 مقامات پر مزاحمتی کارروائیاں،8 صہیونی زخمی ہوئے،رپورٹ

اتوار 15 ستمبر 2019 13:45

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمتی کارروائیوں کے 69 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ اسرائیلی فوج کے تشدد سے 75 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جیلوں میں بیمار فلسطینی جیلروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث جام شہادت نوش کرگیا۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 صہیونی زخمی ہوئے۔

فلسطینیوں کی طرف سے مجموعی طورپر 69 مقامات پر مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں پر میزائل حملے کیے گئے جب کی قابض فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔

متعلقہ عنوان :