یورپی اراکین پارلیمنٹ کا بھارت پر تجارتی اور سفری پابندیاں لگانے کا مطالبہ

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردی میں ملوث ہے،چیئرمین فرینڈز آف کشمیر گروپس

اتوار 15 ستمبر 2019 13:45

یورپی اراکین پارلیمنٹ کا بھارت پر تجارتی اور سفری پابندیاں لگانے کا ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) یورپی اراکین پارلیمنٹ نے بھارت پر تجارتی اور سفری پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرینڈز آف کشمیر گروپس کے چیئرمین رچرڈ کوربیٹ نے کہاکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بھارت پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ کشمیر میں جاری کرفیو کا خاتمہ ہوسکے۔

امریکا کے ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو کی محکمہ خارجہ کی سب کمیٹی نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی جلد مسئلہ کشمیر پر سر جوڑ کر بیٹھے گی۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں 42ویں روز میں داخل ہوگئی ہیں، وادی میں زندگی سسک رہی ہے۔ لوگ بھوکے پیاسے گھروں میں اسیری کی زندگی کاٹنے پر مجبور ہیں۔ہرچوک اور چوراہے پر بندوق والوں کے پہرے گلیوں اور بازاروں میں خوف کے سائے ہیں۔ وادی میں پانچ اگست سے موبائل کی گھنٹی نہیں بجی، لینڈ لائن بند اور انٹرنیٹ سگنلز بھی جام ہیں۔ رابطے منقطع ہونے سے عام شہری ہی نہیں مریض بھی پریشان ہیں۔بھارتی فوج اب تک گیارہ ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ لاپتا افراد کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔