مظفرگڑھ، جمشید دستی کے بھانجے نے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو گولیاں مار دیں

اتوار 15 ستمبر 2019 13:50

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھانجے اسحاق عرف چاندو ولد عاشق عرف ہاکی بلوچ نے اپنے دو ساتھیوں ساجد بلوچ اور بدنام رسہ گیر لالہ میکن کے بیٹے افضل میکن کے ہمراہ گزشہ رات 9 بجے کے قریب بارونق چوک پیر جہانیہ مظفرگڑھ پر ایک کھوکھے پر بیٹھے ہوئے نوجوان فرحان عرف کانا شیخ کو معمولی تلخ کلامی کے بعد نہ صرف اسے تھپڑ مارے بلکہ اس پر پستول نکال کر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، ملزمان اسلحہ سمیت فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ اور غنڈہ گردی کے اس واقعہ پر مشتعل افراد نے پیر جہانیہ چوک پر روڈ پر احتجاج کیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ اور ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ گرمانی پہنچ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ زخمی کو پہلے ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ اور بعد ازاں اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔