نصیر آباد، ویگن حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دس زخمی

اتوار 15 ستمبر 2019 14:20

نصیر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری عبدالمجید بادینی کی قیادت میںجعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار سے عوامی مارچ کوئٹہ جلسہ میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے جماعت اسلامی کے قافلے میں شامل ویگن کو نصیر آباد کے علاقے نوتال قومی شاہراہ وائر لیس ٹاور کے قریب موڑ پرٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کارکن خدابخش بادینی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دس کارکنان نوراحمد، عبدالستار، شیر محمد، درمحمد، امیر بخش، الہی بخش، نواب خان اور جمیل احمد سمیت دیگر شدید زخمی ہوگئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نوتال پولیس امدادی ٹیمیں ایمبولینس کے ہمراہ پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا جہاں انہیں ہنگامی طور تمام ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر ارباب قادر بخش تینو ڈاکٹر ابراہیم کنڈرانی ڈاکٹر نصراللہ مینگل ڈاکٹر نصیراحمد عمرانی سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف نے طبی امداد فراہم کیں جبکہ تین زخمیوں کو لاڑکانہ اور جیکب آباد ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جاںبحق ہونے والا کارکن انجئیرعبدالمجید بادینی کا چچازادبھائی تھا جبکہ زخمیوں کا تعلق ڈیرہ اللّہ اورصحبت پور سے ہے، نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تاہم حادثہ کے بارے میں مذید تحقیقات نوتال پولیس کررہی ہے۔