اٹک میں سرچ آپریشن کے دوران 4 غیر ملکی گرفتار

غیرملکیوں سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ برآمد، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار ستمبر 14:37

اٹک میں سرچ آپریشن کے دوران 4 غیر ملکی گرفتار
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2019ء) اٹک میں سرچ آپریشن کے دوران 4 غیر ملکی گرفتار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیرملکیوں سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے تفتیش کیلئے چاروں غیرملکیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک کے علاقے دارالسلام کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کرتے ہوئے 4 غیر ملکی باشندوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ گرفتار ملزمان سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کا تعلق کس ملک سے ہے اور وہ کب سے پاکستان میں موجود تھے اور کیا کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :