Live Updates

بھارتی انتہا پسند حکومت نے کشمیریوں کو بھوکا مارنے کا فیصلہ کر لیا

بھارتی فوجیوں نے برقی آریوں کی مدد سے پھلوں کے درخت کاٹ کر پھینکنے شروع کر دیے ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 15:05

بھارتی انتہا پسند حکومت نے کشمیریوں کو بھوکا مارنے کا فیصلہ کر لیا
سری نگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) بھارتی انتہا پسند حکومت نے کشمیریوں کو بھوکا مارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے برقی آریوں کی مدد سے پھلوں کے درخت کاٹ کر پھینکنے شروع کر دیے ہیں۔ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی پھلوں ک درخت کاٹ کاقٹ کر پھینک رہے ہیں تاکہ کشمیری بھوکےرہنے پر مجبور ہو جائیں۔

 
  
گزشتہ 40 روز سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا ہے اور اب کشمیریوں کو پھل بھی نہیں کھانے دیہے جا رہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب کشمیریوں کو پھل بھی کھانے نہیں دیے رہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سن لو!کشمیریوں کا ڈرختم ہوچکا، آپ شکست نہیں دے سکتے، میں دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کرجاؤں گا اور دنیا کو بتاؤں گا کہ آر ایس ایس کی اصلیت کیا ہے؟ہندوستانی فوج کو بتانا چاہتا ہوں کہ وادی میں انتہاپسندی اٹھے گی، کیونکہ آپ جن کے اوپر ظلم کررہے ہیں، وہ ظلم کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے مظفر آباد میں کشمیری عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پاکستانی ہوں، پھر مسلمان ہوں، کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

میں مودی سن لو، ایک بزدل انسان ہی ظلم کرتا ہے، کشمیر میں 9لاکھ فوج تعینات اور 40دنوں سے کشمیریوں کو گھروں میں بند کیا ہوا ہے۔ ایک دلیر انسان اور انسانیت رکھنے والا بچوں اور عورتوں پر ظلم نہیں کرسکتا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں پرعملدرآمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں کی نسلوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق پاکستان کی مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کاردرگی پر ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظرانداز کرنا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات