سعودی آئل تنصیبات پر حملہ، اتوار کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران ملکی سٹاک مارکیٹ 200 پوائنٹ گر گئی

اتوار 15 ستمبر 2019 15:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) سعودی عرب کی دوبڑی آئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد اتوار کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران سعودی سٹاک مارکیٹ 200 پوائنٹ گر گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتے کو سعودی عرب کی دوبڑی آئل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے باعث تیل کی نصف سے زیادہ ملکی پیداوار کم ہوگئی جس کا مقامی سٹاک مارکیٹ پر فوری منفی اثر ہوا اور اتوار کے روز مارکیٹ ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 200 پوائنٹ گرگئی۔توانائی کے شعبے کے حصص کے نرخوں میں 4.7 فیصد جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن اور بینکنگ کے شعبوں کے حصص میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔