کھجور کے درختوں کی شجرکاری کا مقصد ملتان شہر کی روایتی خوبصورتی کو بحال کرنا ہے، ڈاکٹرمحمد زاہداکرام

اتوار 15 ستمبر 2019 15:30

ملتان ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہا ہے کہ شہر کے گرین بیلٹس اور چوکوں پر مون سون شجرکاری کے تحت 5000 پودوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے۔اس سلسلے میں 20سے زائد کھجور کے بڑے درخت لگانے کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔اٴْنھوں نے ان خیالات کا اظہار وہاڑی چوک,حمزہ چوک,چوک کمہاروالا ں اور دولت گیٹ چوک اور ملحقہ گرین بیلٹس پر کھجور کے درختوں کی شجرکاری کے موقع پر کیا۔

اٴْنھوں نے مزید کہا کہ ملتان شہر میں کھجور کے درختوں کی شجرکاری کا مقصد ملتان شہر کی روایتی خوبصورتی کو بحال کرنا ہے۔ ملتان ایک تا ریخی شہر ہے اور کجھو ر کے درختو ں سے اس کے تا ریخی حسن میں اضا فہ ہو گا.مون سون مہم اورکلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

پارکس اور چوکوں کو آباد کریں گے۔کمشنر ملتان اور سیکرٹری ہائوسنگ کی ہدایت کے مطابق شجرکاری مہم کو بھرپور انداز سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کھجور کے درختوں کی شجرکاری اسی مہم کی ایک کڑی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ پودوں اور درختوں کو مناسب پانی کی فراہمی اور دیکھ بھال کے لیئے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے۔جس پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہو گی۔شہر کی دیگر گرین بیلٹس اور چوکوں کو بھی سرسبز وشاداب بنائیں گے۔کچھ پارک میں ٹرانسفارمر اور میٹر کی فراہمی کے مسائل ہیں۔جن کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :