فصلوں کے بیمہ پریمیم کے لیے پنجاب میں40 کروڑ کی سبسڈی دی گئی

اتوار 15 ستمبر 2019 15:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کراپ انشورنس سکیم کے تحت صوبے بھر میں 4 لاکھ 30 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشتہ دھان،کپاس اور گندم کی فصلوں کی انشورنس کی جا چکی ہے اوراس ضمن میں40 کروڑ روپے کی سبسڈی (پریمیم )بھی دی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مالی سال2019-20ء میں5 لاکھ کاشتکاروں کی زمینوں کی انشورنس کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 1 ارب 35 کروڑ کی خطیر رقم بطور پریمیم مختص کی گئی ہے،پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ سے زائد کاشتکار بیمہ کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت قدرتی آفات کا شکار ہونے والے کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ کیا جاتا ہے،کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں شروع کی گئی اس سکیم کا دائرہ کار4 اضلاع سے بڑھا کر18 اضلاع تک کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :