جعفرآباد سے کوئٹہ جانے والی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

اتوار 15 ستمبر 2019 16:25

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) نوتال کے قریب جماعت اسلامی کے عوامی مارچ میں شرکت کرنے کے لیے جعفرآباد سے کوئٹہ جانے والی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ ایک کارکن جانبحق 8 افراد زخمی جنھیں فوری طور پر سیول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی پہنچادیا گیا پولیس کے مطابق پولیس تھانہ شہید عزیز بلو کی حدود نوتال کے قریب جماعت اسلامی کے عوامی مارچ میں شرکت کرنے کے لیے جعفرآباد سے کوئٹہ جانے والی وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی جس کے باعث جماعت اسلامی جعفراباد سے ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر عبدالمجید بادینی کے کزن خدابخش بادینی جانبحق اور 8افرادراحب علی ،درمحمد،عبدالستار،شیرمحمد،امیر بخش ،الہی بخش ،امان اللہ ،محمد خان زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچادیاگیاجہاں دوافراد کو طبعی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔