صوبے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی

اتوار 15 ستمبر 2019 16:25

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور اس کی ٹیم میں شامل وزراء دن رات ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں تعلیم،صحت سمیت دیگر شعبوں کی بہتری لانے میں صوبائی حکومت کافی حد تک کامیاب ہوچکی ہے اپنے حلقہ انتخاب میں اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی اسکیمات پر جلد ہی کام شروع ہوجائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ علاقے کے عوام کی بہتری اور فلاح وبہبود کے لئے ہرممکن کام کیا ہے عوام کی خدمت کا جزبہ لیکر آج ایوان میں بیٹھے ہیں عوام کی خدمت کی خدمت سابقہ ادوار میں بھی کی ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ علاقہ وسیع ہونے اور محدود وسائل کے باوجود علاقے کی ترقی کے لئے اجتماعی نوعیت کے اسکیمات تیار کرلئے گئے ہیں ان شاء اللہ جلد ہی ان اسکیمات پر کام شروع کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبے سے پسماندگی کاخاتمہ ہوگا جس کے لئے اس کی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ ہمہ وقت کام کررہی ہے تعلیم ،صحت،آب نوشی،ایریگیشن سمیت دیگر شعبوں میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے محکمہ ایجوکیشن میں بند اسکولوں کو کھول کران میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بناکر تعلیمی ماحول میں بہتری لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن میں ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے اساتذہ کی حاضریوں کو چیک کرنے کے لئے اچانک خودجاکر چھاپے لگارہاہوںحاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے خالی اسامیوں کو جلد ہی پر کرلیا جائے گا جس سے تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا۔