پیاف فاؤنڈرز الائنس کو لاہوری تاجر برادری کی حمایت حاصل ہے، فنانس سیکرٹری بریٹا عارف شاہ دین

اتوار 15 ستمبر 2019 16:45

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) برانڈرتھ روڈ الیکٹریکل ایسوسی ایشن (بریٹا) کے فنانس سیکرٹری عارف شاہ دین نے کہاہے کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس ہی تاجروں کی حقیقی نمائندگی کرتا ہے ،پورے لاہور کی تاجر برادری کی الائنس کو حمایت حاصل ہے ،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات میں پیاف الائنس بھاری اکثریت سے کامیاب گا۔

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

عارف شاہ دین نے کہا کہ برانڈرتھ روڈ کے تمام تاجروں نے پیاف فاونڈرز الائنس کی غیر مشروط حمایت کی ہے ،ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پیاف فاؤنڈر ز الائنس ہی فتح کے جھنڈے گاڑھے گا۔ انہوںنے کہاکہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا ہے بلکہ انہیں حل کرانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے ۔انہوںنے کہاکہ برانڈرتھ روڈ پر تاجروں کی سہولت کیلئے چائنہ ویزہ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 24 ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلا س کی فتح کا سہرا بھی پیاف فاؤنڈرز کے سر پر سجے گا۔