Live Updates

اب انصاف کے لیے کئی نسلوں کو انتظار نہیں کرنا پڑا کرے گا

سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنیکی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے: فردوس عاشق اعوان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 16:52

اب انصاف کے لیے کئی نسلوں کو انتظار نہیں کرنا پڑا کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 ستمبر2019ء) وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اب انصاف کے لیے نسلوں کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اب کیسوں کا فیصلہ دو سال کے اندر ہوا کرے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنیکی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے،سمن کے اجراء ، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈ کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل کی منظوری سے فوری انصاف کی فراہمی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔

اتوار کو ٹوئٹر پراپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ سمن کے اجراء ، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈ کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام میں خواتین کودستیاب وراثتی حق معاشرتی اورقانونی پیچیدگیوں کی نذر ہو چکا تھاریاست مدینہ کی طرز پر تشکیل دیے جانے والے معاشرے کیلئے پرعزم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں تشکیل پانے والا یہ قانون خواتین کو جائیداد میں اپنے حصے کے حصول کو یقینی بنانے کا باعث بنے گا۔ مشیرِ اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے کندھوں پر ان بے گناہ اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کا بوجھ اٹھا لیا ہے جو کئی دہائیوں سے جیلوں میں قید تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات