ہندوتوا نے بھارت میں پنجے گاڑ دیے ہیں: جنرل زبیر حیات

ہٹلرنے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 17:05

ہندوتوا نے بھارت میں پنجے گاڑ دیے ہیں: جنرل زبیر حیات
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے کہا ہے کہ ہندوتوا نے بھارت میں پنجے گاڑ دیے ہیں۔انہوں نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہٹلرنے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے۔لندن میں اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے دیے گئے عشائیے سے خطاب میں جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ ہٹلر نے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کر رہا ہے، بی جے پی اورآر ایس ایس نے حد پارکرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوتوا نے بھارت میں پنجے گاڑ رکھے ہیں، پاکستان کی سرزمین سے گرفتار کیے جانے والاکلبھوشن یادیو صرف جاسوس نہیں بلکہ دہشت گرد ونگ کا لیڈر تھا جو دہشت گردوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ حملے کے فورا بعد ہم نے بھارت کے ساتھ اسکور برابرکیا اور اب بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہٹلر جیسے اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے سخت کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے۔ اب تو کا مارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے برقی آریوں کی مدد سے پھلوں کے درخت کاٹ کر پھینکنے شروع کر دیے ہیں۔ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی پھلوں ک درخت کاٹ کاٹ کر پھینک رہے ہیں تاکہ کشمیری بھوکےرہنے پر مجبور ہو جائیں۔

40 روز سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا ہے اور اب کشمیریوں کو پھل بھی نہیں کھانے دیہے جا رہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب کشمیریوں کو پھل بھی کھانے نہیں دے رہے۔ کشمیر میں بھارت کا ظلم و استبداد بڑھتا جا رہا ہے۔