حلقہ انتخاب ضلع ہرنائی وزیارت کے عوام کے مسائل اور انہیں میرٹ پر روزگار فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہوں ،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان

اتوار 15 ستمبر 2019 17:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی، اے، پی صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے اور پسماندہ اضلاع و علاقوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر ہرممکن اقدامات کررہی ہیں،حلقہ انتخاب زیارت و ہرنائی کی ترقی اور روزگارکی فراہمی پر ماضی کی حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دیا ہے اب ایساء نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

زیارت و ہرنائی کے نوجوانوں کو بلا تعصب رنگ نسل اور ہرقسم کی سیاسی وابستی گی سے بالاتر ہوکر میرٹ پر روزگار فراہم کرینگے ۔پارٹی کارکن عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دے اور پارٹی کی فعالی کیلئے پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہرنائی پارٹی ہرنائی کے سنیئر رہنماء سید شادی گل بخاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع کے غریب عوام کے بہتر مستقبل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کرکے حلقہ انتخاب کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہو صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ عوام نے جواعتماد کیا ہے انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گے ۔