بلوچستان عوامی پارٹی کو ملک گیر جماعت بنانے کیلئے عوام رابطہ مہم تیز کر دی گئی ہے ،میر جان محمد خان جمالی

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پارٹی ٹھوس بنیادوں پر اقداما ت کر رہی ہے اوستہ محمد و تحصیل گنداخہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے

اتوار 15 ستمبر 2019 17:40

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و رکن بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کے فرزند میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو ملک گیر جماعت بنانے کیلئے عوام رابطہ مہم تیز کر دی گئی ہے۔بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پارٹی ٹھوس بنیادوں پر اقداما ت کر رہی ہے۔اوستہ محمد و تحصیل گنداخہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار میر فاروق خان جمالی نے جمالی ہائوس نورپور میں ہمارے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کی قیاد ت میں بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔پارٹی کو ملک بھر میں فعال و منظم کرنے کیلئے مرکزی قائدین نے رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ جلد اہم سیاسی قبائلی شخصیات پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ایک سوال پر میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان کی عوام مذہب اور قوم پرستی سیاست سے مایوس ہو چکے ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں۔پارٹی کی مثبت پالیسوں کی وجہ سے لوگ جوک در جوک پارٹی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے میں اپنے ہی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا۔

بلوچستان میں پسماندگی ،بے روزگاری کی وجہ سے بلوچستانی عوام نام نہاد سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔اسلیئے بلوچستان کی مجموعی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے بنیادی حقو ق کے تحفظ کیلئے اور خوشحال بلوچستان کیلئے بلوچستانی عوامی پارٹی کا قیام کو یقینی بنایا گیا۔انشاء اللہ بلوچستانی عوام کے حقوق کے تحفظ بلوچستان عوامی پارٹی کریگی۔

میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اوستہ محمد و تحصیل گنداخہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے جا رہے ہیں اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کی کاوشوں سے اوستہ محمد و تحصیل گنداخہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔جس کے سمرات عوام مستفید ہو گی۔

متعلقہ عنوان :