ٹوبہ ٹیک سنگھ،کمسن بچہ اور اسکا ماموں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اتوار 15 ستمبر 2019 17:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کمسن بچہ اور اسکا ماموں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ کا رہائشی محمد شفیق اپنے قریبی عزیز کی تیمار داری کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ آیا ہوا تھا کہ اسکا کمسن بھانجا چار سالہ محمد عمر کھیلتے ہوئے ہسپتال کی عمارت سے ملحقہ پانی کے تالاب میں گر گیا ،جسے بچانے کیلئے 40سالہ محمد شفیق نے فوری تالاب میں چھلا نگ لگا دی ،مگر پانی گدھلا ہونے کی وجہ سے وہ کمسن بھانجے کو پانی میں تلاش کرنے میں ناکام رہا اور خود بھی گہرے تالاب میں ڈوب گیا ،تالاب میں ڈوبنے کی وجہ سے دونوں کے پیٹ میں پانی بھر جانے کے باعث ان کی ا موات واقع ہوگئیں ،اطلاع ملنے پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے کمسن محمد عمر اور اسکے ماموں محمد شفیق کی نعشیں تالاب سے نکالیں ،پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں ،کمسن محمد عمر اور اسکے ماموں محمد شفیق کی المناک موت نے پورے خاندان کو غم سے نڈھال کردیا ،واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نئی عمارت سے ملحقہ پانی سے بڑے بڑے کھلے تالابوں کے ارد گرد کوئی آہنی جنگلا یا کوئی دوسری رکاوٹ نہیں بنائی گئی ،جس سے کوئی بچہ یا کوئی جانور تالاب میں گرنے سے رک سکے ،ارد گرد سے کھلے تالاب آئندہ بھی کسی بڑی ناگہانی آفت کا باعث بن سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :