ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے کیلئےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ٹیکس آسان ایپ جاری کر دی

ٹیکس آسان ایپ سے بغیر کسی دشواری کے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جا سکیں گے چیئرمین ایف بی آر

اتوار 15 ستمبر 2019 17:55

ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے کیلئےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے کیلئےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ٹیکس آسان ایپ جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹیکس آسان ایپ سے بغیر کسی دشواری کے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جا سکیں گے ۔چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ میری تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ اپنے انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ مدت میں جمع کروا دیں ۔ شبر زیدی نے کہاکہ ٹیکس آسان ایپ سے ٹیکس گوشوارہ چند منٹوں میں پر کیا جا سکے گا ۔