شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں باپ نے اپنی ہی معصوم بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اور بچی کی لاش کو تحویل میں لے لیا ،واقعہ کی مزید تحقیقات شروع

اتوار 15 ستمبر 2019 17:55

شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں باپ نے اپنی ہی معصوم بیٹی کو موت کے گھاٹ ..
مرید کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں باپ نے اپنی ہی معصوم بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔اطلاعات کے مطابق مریدکے کی پانچ سالہ معصوم بچی کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے اسکول جانے سے انکار کر دیا جس پر ملزم آصف نے اپنی ہی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ جس کی وجہ سے بچی جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم باپ خاموشی سے اپنی بیٹی کو دفنا رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی تاہم ملزم آصف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے معصوم حادیہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا ،ملزم کی اہلیہ ساجدہ کو حراست میں لے لیا گیا۔معصوم بچی کی والدہ ساجدہ کے مطابق میرے شوہر نے دو روز قبل بھی حادیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور پھر شدید تشدد کیا جس کی وجہ سے بچی جاں بحق ہو گئی۔ میرا شوہر کسی کو بتائے بغیر خاموشی سے بچی کو دفنا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اور بچی کی لاش کو تحویل میں لے لیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :