ٹیکسز کے معاملے پر کسی سے کوئی سودے بازی نہیں ہوگی: مشیرخزانہ
ہم نے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھانی ہیں، ٹیکس ریونیو بڑھانا ہے اور اخراجات کم کرنے ہیں: حفیظ شیخ
عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 18:07
(جاری ہے)
انہو نے مزید کہا کہ زراعت کیلیے 250ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، زراعت کے شعبے میں اصلاحات چاہتے ہیں، پچھلے پانچ سال میں زراعت میں زیرو فیصد اضافہ ہوا لیکن اب ہم پُرامید ہیں اس سال زراعت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی پلانٹس کی نجکاری اس سال ہوجائے گی۔ حفیظ شیخ نے مزید بتایا کہ نان ٹیکس آمدنی کے تحت دو سیلولر کمپنیوں سے 70ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں اداروں کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر مستحکم ہوئی،حکومت نے فوری طور پر معاشی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی صورتحال کو بہتر کیا، ملک میں معاشی سرگرمیوں کا زیادہ سے زیادہ فروغ حکومت کی ترجیح ہے، ہم کاروباری طبقے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اخراجات کم اور دفاعی بجٹ کو پرانی سطح پر برقرار رکھا گیا،کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 70فیصد سے زائد کمی لائے،موجودہ حکومت آئی تو ملک کے معاشی حالات بہت پریشان کن تھے، فوری طور پر معاشی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی صورتحال کو بہتر کیا، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں واضح کمی لائی۔انہوں نے کہا کہ جائز اور ٹیلی نار سے لائسنس فیس کی مد میں 70ارب روپے موصول ہوئے،ملک میں اداروں کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں،زونگ سے بھی 70ارب روپے کی وصولی متوقع ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے،رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب روپے کی وصولی کی توقع ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.