وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پمز کا دورہ ، ڈینگی کے مریضوں کی خیریت دریافت کی

اسلام آباد کی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں ڈینگی کے مریضوں میں کمی آئیگی، ڈاکٹر ظفر مرزا

اتوار 15 ستمبر 2019 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں ڈینگی کے مریضوں میں کمی آئے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز ہسپتال میں مختص ڈینگی وارڈکا اچانک دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور دی جانے والی سہولیات بارے استفسار کیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ سرجیکل وارڈ میں بہترین طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میڈیکل وارڈ میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بہتر نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کا بوجھ زیادہ ھے میڈیکل وارڈ میں سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مریضوں کی مشکلات اور پریشانی کو دیکھ کر دکھ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر اور انتظامیہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سخت محنت کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ آنے والے دنوں میں ڈینگی کے مریضوں میں کمی آئے گی ۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرز نے کہاکہ ڈینگی کے تدارک کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسلام اباد کے دیگر ہسپتالوں میں ڈینگی علاج کی سہولیات موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی سہولتوں کو یقینی بنانے کے خود مانیٹرنگ کر رہا ھوں۔