ْعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،راجہ نصیر احمد خان

ہمیشہ میرٹ پرکام کیا،یہی وجہ ہے نہ صرف سہنسہ آزادکشمیربھرسے لوگوںکامجھ پراعتمادہے ،حلقہ سہنسہ کوماڈل حلقہ بنانے کے لیے دن رات کوشاںہوں،انشاء اللہ تعالیٰ پورے آزادکشمیربھرمیںسہنسہ ماڈل وترقی یافتہ حلقہ کہلائے گا،وزیر بلدیات آزاد کشمیر

اتوار 15 ستمبر 2019 18:10

کوٹلی/سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے حلقہ سہنسہ کے اندرتاریخ سازمیگاپراجیکٹس پرکام جاری ہے میںنے ہمیشہ میرٹ پرکام کیاہے یہی وجہ ہے کہ نہ صرف سہنسہ بلکہ آزادکشمیربھرسے لوگوںکامجھ پراعتمادہے حلقہ سہنسہ کوماڈل حلقہ بنانے کے لیے دن رات کوشاںہوںانشاء اللہ تعالیٰ پورے آزادکشمیربھرمیںسہنسہ ماڈل وترقی یافتہ حلقہ کہلائے گابرادری ازم سے بالاترہوکرسب کی خدمت کررہاہوں عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشارہوں،آج دوسری جماعتوںکوچھوڑکرلوگ جوق درجوق میرے قافلے میںشامل ہورہے ہیںمیںان لوگوںکومبارکباددیتاہوں اورانہیںیقین دلاتاہوںکہ ان کے حقوق کاخیال رکھاجائے گا،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے بیرون ممالک دوروںسے مسئلہ کشمیرکومزیدتقویت ملی ہے راجہ فاروق حیدرخان نے مسئلہ کشمیرکوفلیش پوائنٹ بنادیاہے،کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام نے پوری کشمیر قوم کو متحدکر دیاگزشتہ روزفتح پورتھکیالہ میںنکیال سیکٹراورجندروٹ سیکٹرزمیںبھارتی افواج کی طرف سے نہتے اورمعصوم شہریوںپر بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے بین الاقوامی ادارے بھارت پردبائوڈالیںکہ وہ مقبوضہ کشمیرسے کرفیوہٹائے اورلائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ بند کرے۔

(جاری ہے)

دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی پوری کشمیر ی قوم پاک افواج کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پنجیڑہ جاوا جبراںکے مقام پر مختلف جماعتوںکوچھوڑکرمسلم لیگ ن میںشامل ہونے والوںکومبارکباددیتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مختلف جماعتوںکوچھوڑکرمسلم لیگ ن میںشامل ہونے والوںمیں(ر)صوبیدارسردارزراعت،(ر) صوبیدارمیجرسردارفاضل،سرداررفیق،سردارعتیق،سرداردائود،سردارساجد،چوہدری صابر،سردار ثاقب،سردارعاقب،سردارآزاد،سردارالیاس، حق نواز، سردار کفائت جاوا،شاہ نواز،سرداراشفاق،سردارعظیم،سردارمکھن،چوہدری قاسم،سردارراشدکے علاوہ دیگربھی شامل ہیں۔

وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو رب تعالیٰ نے یہ سعادت نصیب فرمائی کہ اس نے اپنے وسائل سے ریاست کا بجٹ ترتیب دیا اور خسارے کے بغیر بجٹ منظور کرایا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطہ میں تعمیروترقی کے کام بلاتخصیص ہورہے ہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی آئے گئی آزاد خطہ کی تعمیر وترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزاد کشمیر میں میرٹ کو یقینی بنایا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہر حلقہ انتخابات میں بلا تخصیص میرٹ پر تعمیر و ترقی کے یکساں کام کروائے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے عرصہ اقتدار کے دوران جو تعمیر وترقی کے کام کیے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے حالیہ بیرون ممالک دوروںسے مسئلہ کشمیرکومزیدتقویت ملی مسئلہ کشمیراس وقت فلیش پوائنٹ بن چکاہے انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرمیںظلم کی انتہاکررکھی ہے بین الاقوامی برادری بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے فورا کرفیواٹھائے انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ وادی کوفوجی چھائونی میںتبدیل کردیابھارتی افواج نے بچوں،بوڑھوں،خواتین پرظلم کی انتہاکردی ہے آئے روز نہتے اورمعصوم کشمیریوںکوشہیدکیاجارہاہے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرکوعملا جیل میںتبدیل کردیاہے عالمی برادری انسانیت سوز مظالم کانوٹس لے انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے اصل فریق کشمیری ہیںکشمیریوںکی رائے کے بغیر کوئی بھی حل قبول نہیںکیاجائے گابھارت اپنے منفی عزائم میںکبھی کامیاب نہیںہوگاکشمیریوںکی آزادی کی تحریک بھارت کی بربادی تک جاری رہے گی انہوںنے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی پوری کشمیر ی قوم پاک افواج کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے نا پاک ارادوں کو خاک میں ملائیگی۔