بھارتی ظلم اوربربریت کو 43 روز گزر چکے مگر دنیا ابھی تک خاموش ہے۔ثناء ظفر

اتوار 15 ستمبر 2019 18:10

راولپنڈی15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) سماجی راہنما ثناء ظفرایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت،ظلم اوربربریت کو 43 روز گزر چکے ہیں مگر دنیا ابھی تک خاموش ہے۔عالمی برادری کے اس دوہرے معیار کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کو 43دن گزر گئے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی، کشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔ نہتے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی ہر قیمت دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کشمیری خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔